دفترخارجہ نے بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف بیانات کو مسترد کردیا

Feb 08, 2020 | 09:24

ویب ڈیسک

دفترخارجہ نے بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف مسلسل غیرذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی صدر رام ناتھ Kovind اور وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ پاکستان مخالف بیانات آر ایس ایس کے نظریے پر عمل پیرا بی جے پی حکومت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کا مظہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے یہ بیانات مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اور غیرانسانی اقدامات اور اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظاہروں سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کا عکاس ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف من گھڑت الزامات کو بھارتی قیادت ایک پروپیگنڈاکے طور پر استعمال کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتا ہوا عدم رواداری اور انتہاپسند ہندوتوا نظریہ جو بھارت کے ریاستی اداروں میں سرایت کر چکا ہے نہ صرف بھارت کی اقلیتوں کے لئے بلکہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہے۔
 

مزیدخبریں