کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں پر جمعہ سات فروری کو ہونے والی شدید موسلا دھار بارشوں نے جنگلاتی آگ کی شدت کو کم کر دیا ہے۔ آگ کی شدت میں کمی کے ساتھ کئی علاقوں کے خشک ندی نالوں میں اچانک سیلاب آ گئے ہیں۔ اس آگ سے خاص طور پر ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے کئی علاقوں کی جنگلاتی آگ ختم ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق ابھی بھی بیالیس مقامات پر آگ بدستور لگی ہوئی ہے، جن میں سترہ مقامات پر لگی آگ بے قابو ہے۔
آسٹریلیا میں موسلادھار بارش، جنگلاتی آگ کی شدت کم
Feb 08, 2020