مسلم ممالک مظلوم کشمیریوں فلسطینیوں کا ساتھ دیں:حافظ ادریس

Feb 08, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے راہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔تمام مسلم ممالک کو مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا ۔کشمیر اور فلسطین مسلم امہ کے اجتماعی مسائل ہیں ۔اتحاد عالم اسلامی ہی دنیا بھر کے مسلمانوں کے تحفظ اور ترقی کی ضمانت ہے ۔ ٹرمپ کی ثالثی کسی صورت بھی قبول نہیں ،ٹرمپ نے فلسطین پر یہودی قبضے کو مستقل کرنے کیلئے جو فارمولا دیا اسی طرح کا کشمیر پر انڈین قبضہ مکمل کروانے کیلئے دے گا۔ امریکہ عالم اسلام سے تعصب اور دشمنی کی تمام حدیں پھلانگ گیا ہے ۔فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے حل کی راہ میں اصل رکاوٹ امریکہ ہے۔

مزیدخبریں