عراق: ذی قار میں حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت، بغداد میں ملین مارچ کی دھمکی

عراق کے جنوبی صوبے ذی قار میں مظاہرین نے نگراں حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اس دوران عوامی ریفرینڈم کے ذریعے ایک خود مختار وزیراعظم کا چُناؤ عمل میں لایا جائے جو سیاسی جماعتوں سے تعلق نہ رکھتا ہو۔

صوبے میں سرگرم عوامی احتجاجی تحریک کے متعدد کارکنان نے دھمکی دی ہے کہ اگر خود مختار وزیراعظم کے چُناؤ سمیت مظاہرین کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو دارالحکومت بغداد بالخصوص حساس ترین علاقے گرین زون کے داخلی راستوں پر ملین مارچ کیا جائے گا۔ گرین زون میں غیر ملکی سفارت خانے، سرکاری ادارے اور وزارتوں کی عمارتیں واقع ہیں۔

ای پیپر دی نیشن