نوکیا اور ایرکسن 5۔ جی کی ترقی کےلئے میدان میں آئیں، امریکی اٹارنی جنرل

Feb 08, 2020 | 12:24

ویب ڈیسک

 امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اپنے 5۔جی نیٹ ورکس کی ترقی کے عمل سے چین کو باہر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے فِن لینڈ کی نوکیا اور سویڈن کی ایرکسن کے، ہواوے جیسی چینی کمپنیوں کا متبادل ہونے کا اشارہ دیا۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے عالمی 5 جی انفرا سٹرکچر مارکیٹ کا 40 فیصد حاصل کر کے سبقت حاصل کر لی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار امریکہ ٹیکنالوجی کے اگلے دور کی قیادت نہیں کر رہا۔ولیم بار نے کہا کہ اگر دنیا کو چین کے تکنیکی بنیادی ڈھانچے پر انحصار کرنا پڑا تو دنیا بھر کے صارفین اور صنعتوں کو دستیاب مواد پر چین کا کنٹرول بڑھ جائے گا۔

مزیدخبریں