ٹرمپ کی کرونا کا مقابلہ کرنے کی چینی حکومت کی کوششوں کی تعریف

Feb 08, 2020 | 12:57

ویب ڈیسک

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب کی طرف سے کرونا کا مقابلہ کرنے اور تیزی سے پھیلتے ہوئے وائرس کو ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ سائنس ابھی تک اس بیماری کے لیے ویکسین تیار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویٹر پر ٹویٹس کی ایک سیریز میں ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں کرونا سے نمٹنے کے لیے چینی کوششوں کو سراہا ۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ بات بہت المناک ہے کہ چین میں سات سو سے زاید افراد اس وباءسے لقمہ اجل بن گئے ہیں تاہم ہمیں امید ہے کہ موسم بدلتے ہی یہ وباءکمزور پڑنا شروع ہوجائے گی۔

مزیدخبریں