چین میں نوول کرونا وائرس کے باعث مزید 86افراد ہلاک اور3399نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 722جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد34ہزار546ہوگئی جن میں سے 6101افراد کی حالت تشویشناک ہے،بیجنگ میں بھی وائرس سے متاثرہ ایک شہری دم توڑ گیا۔ہفتہ کو چینی صحت حکام نے بتایا کہ صوبائی سطح کے 31 علاقوں اور سنکیانگ پروڈکشن اور کنسٹرکشن کارپس میں جمعہ کو نوول کورونا وائرس کے مزید3399 مصدقہ کسیز کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ 86 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔چین کے قومی کمیشن برائے صحت نے ہفتہ کے روز بتایا کہ صوبہ ہوبے میں 81،ہیلونگ جیانگ میں 2 جبکہ بیجنگ، ہینان اور گانسو میں ایک ایک مریض ہلاک ہوا ہے ۔کمیشن نے کہاکہ جمعہ کے روز مزید 4214مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔جمعہ کے روز 1280 مریض شدید بیمار ہوگئے جبکہ 510 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔کمیشن نے کہاکہ چین کی سرزمین پرمجموعی تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 34546تک پہنچ گئی ہے جبکہ کل 722 افراد مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے بتایا کہ 6101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 27657 افراد میں وائرس کی وجہ سے انفیکشن کا شبہ ہے۔کل 2050افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کردیاگیاہے۔کمیشن نے کہاکہ 345498افراد کو بیماری کے قریب پایا گیا جن میں سے 26702 کوجمعہ کے روز طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا جبکہ دیگر189660 کوابھی تک طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔جمعہ کے آخر تک مخصوص انتظامی علاقہ ہانگ کانگ میں 26 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس میں ایکہلاکت بھی شامل ہے، مخصوص انتظامی علاقہ مکا میں 10 جبکہ تائیوان میں 16ہلاکتیں ہوئیں۔
چین:کورونا وائرس کےمزید3399نئے کیسزکی تصدیق
Feb 08, 2020 | 14:02