آسٹریلیا: قصبے میں چمگادڑوں کا طوفان

آسٹریلیا کے شہر کوئنس لینڈ کے قصبے انگھم میں چمگادڑوں کا طوفان آگیا جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں چمگادڑوں کو دیکھ کر رہائشی پریشان ہوگئے۔انگھم کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ چمگاڈروں کی تعداد اس قصبے میں رہنے والے لوگوں سے بھی کہیں زیادہ ہے جب کہ انہوں نے کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ان چمگادڑوں کو بھگانے کے لیے اقدامات کریں۔رہائشیوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں چمگادڑوں کی وجہ سے یہاں افراتفری کا عالم ہے، ان چمگادڑوں کی بدبو، شور اور گندگی سے بھی بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تاہم آسٹریلیا کے قانون کے مطابق چمگادڑوں کو بھگانے کے لیے انہیں مارنا یا ایسا نقصان پہنچانا منع ہے جس سے ان کی جانوں کو خطرہ ہو۔اس حوالے سے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہم چمگادڑوں کو بھگانے اور انہیں واپس بھیجنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن