دمشق حلب ہائی وے پر شامی فوج کے مکمل کنٹرول میں صرف 30 کلو میٹر حائل

شام میں بشار کی فوج نے اپنے ہمنوا مسلح عناصر کی سپورٹ کے ساتھ حلب کے جنوبی دیہی علاقوں کی جانب پیش قدمی کی۔ یہ علاقے ادلب صوبے کے ساتھ انتظامی حدود کے قریب واقع ہیں۔ اس دوران بشار کی فوج حلب کے جنوب میں کئی علاقوں کو واپس لینے میں کامیاب ہو گئی۔اس طرح بشار کی فوج نے ادلب صوبے کی انتظامی حدود کے اندر دمشق - حلب بین الاقوامی ہائی وے M5 کے تمام حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ گویا اس کا مطلب ہوا کہ مذکورہ ہائی وے کا صرف 30 کلو میٹر کا حصہ اب بھی شامی اپوزیشن کے جنگجوؤں کے ہاتھوں میں ہے۔دمشق صوبے سے حلب صوبے تک کا سڑک کا فاصلہ تقریبا 356 کلو میٹر ہے۔

حلب کے جنوبی دیہی علاقوں میں شامی اپوزیشن اور دیگر گروپوں کی بشار کی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔ اس دوران فریقین کے بیچ شدید گولہ باری اور نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے جمعے کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ روس کا ایک وفد ہفتے کے روز ترکی پہنچے گا۔ وفد کی آمد کا مقصد شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں حملوں کو روکنے اور انسانی المیے کے وقوع کے بغیر کسی حل تک پہنچنے کے لیے بات چیت کرنا ہے۔

بشار حکومت کی فوج جمعرات کے روز روس کی قیادت میں سراقب شہر میں داخل ہو گئی تھی۔ یہ پیش رفت شام میں اپوزیشن گروپوں کے تزویراتی اہمیت کے حامل آخری گڑھ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

ای پیپر دی نیشن