موزمبیق میں گیس کے ذخائر پر حملوں کا خطرہ ہے:اقوام متحدہ

Feb 08, 2020 | 16:38

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کے مطابق افریقی ملک موزمبیق میں داعش کا ایک ملیشیا گروہ، سکول، گھروں، اور طبی مراکز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ موزمبیق کے شورش زدہ شمالی علاقے میں اربوں ڈالر کے قدرتی گیس کے منصوبے جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ ان علاقوں میں جہادی گروہوں کی کارروائیوں میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بڑے پیمانے پر لوگ اغوا ہو چکے ہیں اور متعدد دیہاتوں کو جلا کر راکھ کر دیا گیا ہے۔ انتہا پسندوں کا یہ گروہ 2017 سے شمالی موزمبیق میں سرگرم عمل ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی تیل کی کمپنی ٹوٹل اور امریکی کمپنی ایکسون موبیل نے موزمبیق حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جنگجووں سے مقابلے کے لیے مزید فوجی دستے بھیجیں۔
 
 

مزیدخبریں