جاپان کا چارٹر کردہ چوتھا خصوصی طیارہ چین کے صوبے ہوبے سے جاپانی باشندوں کو لے ٹوکیو کے ہانیدا ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وباءکے مرکز ووہان سے آنے والی اس خصوصی پرواز کے ذریعے کل 198 افراد جاپان آئے ہیں۔ ان میں پہلی بار تقریباً 80 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں جو زیادہ تر جاپانیوں کے چینی شریک حیات ہیں۔خصوصی طیارہ جمعرات کی رات کو ہانیدا سے ووہان کے لیے روانہ ہوا تھا، اور جمعے کی صبح 10 بجے واپس پہنچا۔ جاپان کی وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر اور نرسیں، واپس آنے والے افراد کا جہاز کے اندر معائنہ کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں کہ کسی میں بخار یا کھانسی جیسی علامات تو نہیں۔