شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ سے خرید و فروخت اور کرپشن کی سیاست کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا حکومت کی طرف سے اوپن بیلٹنگ کیلئے جو صدارتی آ رڈیننس جا ری کیا گیا ہے تحریک انصاف نظریاتی اس کی بھرپور حمایت کر تی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان گروپ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے گزشتہ سینیٹ الیکشن میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ بھی اداکر سکتی ہے اختر ڈا ر نے کہاکہ یہ ایک مثبت عمل ہے اور صحیح سمت پیشرفت ہے اور یہ عمل پایا تکمیل تک پہنچنا چاہئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی نے ہارس ٹریڈنگ کے ریکارڈ بنائے جبکہ ٹرپل پی اور مسلم لیگ ن پہلے سے ہی کرپشن ہارس ٹریڈنگ میںلوتھڑی ہوئی ہے۔