راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت علیم چوہدری نے پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ نیلو کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں علیم چوہدری نے کہا ہے کہ نیلو ساٹھ اور ستر کی دہائی میں پاکستان کی فلم انڈسٹری پر چھائی رہیں۔ انہوں نے ’’زرقا‘‘ اور دوسری یادگار فلموں میں جو اداکاری کی ہے اسے فلمی دنیا کی تاریخ میں فراموش نہیں کیا جاسکے گا اپنے فلمساز اور قلم کار شوہر ریاض شاہد کے ساتھ مل کر انہوں نے سلور سکرین پر انمنٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
اداکارہ نیلو ساٹھ اور ستر کی دہائی میں پاکستان کی فلم انڈسٹری پر چھائی رہیں
Feb 08, 2021