جدہ ریلوے سٹیشن کی تعمیر نو حج سے قبل مکمل ہو گی:سعودی وزیر ٹرانسپورٹ

Feb 08, 2021

جدہ (اے پی پی)سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینئرصالح بن ناصر الجاسر نے کہا ہے کہ راوں برس حج سے قبل تک جدہ ریلوے سٹیشن کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو جائے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے جدہ ریلوے سٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان حرمین ٹرین رمضان سے قبل شروع کردی جائے گی جو مکہ مکرمہ سے شروع ہو گی اور   مدینہ منورہ پہنچے گی۔

مزیدخبریں