وزیراعظم کو بتاؤں گا کون میری وزارت چلا رہا ہے: لیاقت خٹک

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے صوبائی وزیر برائے آبپاشی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے خود کو بے اختیار وزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے مل کر انہیں ’حقائق‘ سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان کو ہر ایک چیز بتانا چاہتا ہوں کہ کون میری وزارت چلا رہا ہے‘۔ وزیر کا کہنا تھا کہ قوم نے انہیں ملک میں کرپشن ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا لیکن کچھ عناصر کرپشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں مزید خاموش نہیں رہ سکتا، وقت آ گیا ہے کہ میں اپنی جماعت کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان کو حقائق سے آگاہ کروں‘۔

ای پیپر دی نیشن