اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے انڈے اور مرغی سے معیشت چلانی تھی لیکن عوام انڈے اور مرغی خریدنے کے بھی قابل نہیں رہے ۔ ایک ہفتے میں مرغی 6، گھی 4، دال چنا پونے 2 روپے مزید مہنگی ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم تو کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں اور چور چور کے نعرے لگوائیں اتوار کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی چوری اور مجرمانہ نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے ۔عوام پر مہنگائی کے بم بھلے گرتے رہیں لیکن ڈیلی میل میں شہبازشریف کے خلاف جھوٹی خبر توشائع ہو گئی ناں؟ عمران خان مہنگائی پر تو قابو پانہیں سکتے، اب اپوزیشن پر کوئی نیا مقدمہ بنائیں۔
عمران خان کی مجرمانہ نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے،مریم اورنگزیب
Feb 08, 2021