گرانفروشی عروج پر‘ نرخنامہ نظر انداز‘ برائلر 296 روپے کلو ہو گیا‘ کیلا 100 روپے درجن

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر رہا۔ دکانداروںنے سرکاری نرخنامے کی دھجیاںبکھیرتے ہوئے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی۔ برائلر گوشت کی قیمت12روپے اضافے سے296روپے فی کلو کی سطح پر رہی۔ تفصیلات کے مطابق آلو نیا کچاچھلکا درجہ اول سرکاری نرخنامے 32 روپے کلو کی بجائے 40 سے45، آلونیا کچا چھلکا درجہ دوئم 28کی بجائے 35، آلو سفید 22کی بجائے25، پیاز درجہ اول32 کی بجائے40، پیازدرجہ دوئم28کی بجائے30سے 32، ٹماٹردرجہ اول38کی بجائے45 سے50، ٹماٹردرجہ دوئم 34کی بجائے 40، لہسن دیسی270کی بجائے300 سے320، لہسن چائنہ195کی بجائے220 سے230،ادرک تھائی لینڈ260کی بجائے300سے320،ِادرک چائنہ265ًکی بجائے280سے290، گاجر دیسی34کی بجائے 40جبکہ گاجر چائنہ 73کی بجائے80روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔ پھلوں میں سب کالا کولو پہاڑی اول127کی بجائے140سے150، سیب کالا کولو دوئم67کی بجائے80، سیب کالا کولو میدانی اول95کی بجائے115 سے120، سفید اول76کی بجائے80، سیب امری98کی بجائے110، کیلادرجہ اول 80کی بجائے95 سے100، کیلادرجن دوئم50، امرود اول83کی بجائے100، امرود دوئم 52کی بجائے60سے65، فروٹر درجن اول 78کی بجائے110 سے120، فروٹر درجن دوئم54کی بجائے60، کھجور ایرانی 220کی بجائے 240، کینو درجن اول 65کی بجائے80 سے90، کینو درجن دوئم44کی بجائے60، کینوسپیشل130کی بجائے170سے180، مسمی درجن اول83کی بجائے100،مسمی درجن دوئم52کی بجائے60، بیر68کی بجائے80سے85 اور انار قندھاری210کی بجائے250 روپے فی کلوتک فروخت ہوا۔ شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 12روپے اضافے سے 296روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی8روپے اضافے سے204روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے143 روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔

ای پیپر دی نیشن