کراچی: مختلف واقعات میں  3افراد جاں بحق‘ 2 زخمی 

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں ڈکیتی کی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ کریم آباد اور کوئٹہ ٹائون میں فائرنگ سے 2 افرادزخمی ہو گئے۔گلستان جوہر بلاک 16 کے قریب فلیٹ کی چھت سے گرکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔منگھوپیر میں بارہ برس کی لڑکی کی پراسرار موت ہوئی، بچی اپنی والدہ اور سوتیلے باپ کے ساتھ رہائش پذیر تھی، جسم پر تشدد کے نشانات ملے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...