آئندہ الیکشن میں عوام پی ٹی آئی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرا دینگے: رانا ثناء

Feb 08, 2021

فیصل آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خاں  نے کہا ہے آئندہ جنرل الیکشن  میں عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔ حکومت سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانا چاہتی ہے کیونکہ انہیں یقین ہو گیا ہے کہ ان کے اپنے اراکین اسمبلی ان کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں۔ مگر ہم ان کی خواہش کی تکمیل کیلئے ان کے کسی مذموم ارادے کا ساتھ نہیں دیں گے۔ موجودہ حکومت عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ کی رہائش گاہ پر ان کے بڑے بھائی یٰسین بٹ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے موقع پر کارکنوں  اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فیصل آباد  کو خوبصورت شہر بنایا۔ شہر میں سڑکوں کا جال بچھایا۔ انڈرپاس اور اوور ہیڈ برج بنا کر دیئے۔ موجودہ نااہل حکومت اپنے تین سالہ دور میں ایک بھی بڑا عوامی منصوبہ نہیں دے سکی۔ 

مزیدخبریں