نوڈیرو (نامہ نگار ) نوڈیرو بھٹو ہائوس پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ کی ضلعی و سٹی تنظیم کے عہدیداران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ان کے منصب سنبھالنے کے بعد کی کارکردگی کی تفصیلات لیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی لاڑکانہ کے عہدیداران کے درمیان تنظیمی و سیاسی صورت حال کے علاوہ مہنگائی لانگ مارچ پر بات چیت ہوئی ہے عوامی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا ۔اجلاس میں جمیل احمد سومرو، سہیل انور سیال، خورشید جونیجو،نثار محمد مراد بھٹو , اعجاز احمد لغاری، عمران حسن جتوئی، خیر محمد شیخ، انور لوہر، وقار بھٹو و دیگر شریک ہوئے۔
نوڈیرو: بلاول کی زیرصدارت ضلعی و سٹی تنظیم کے عہدیداران کا اجلاس
Feb 08, 2021