مارچ کے بعد 27 مارچ ہو گا اور کچھ نہیں: گورنر سرور

Feb 08, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پی ڈی ایم جماعتوں کو 2023تک عام انتخابات کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26مارچ کے بعد 27مارچ ہوگا اور کچھ نہیں ہوگا۔ دسمبرجنوری میں کچھ نہ کر سکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہی ہو گی'ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیںانکو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ ایک بیان میں گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ 2023 میں  عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گی کہ وہ کس کو اقتدار میں اور کس کو اپوزیشن میں لانا چاہتے ہیں۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سینٹ انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ سے ووٹ چوری کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اپوزیشن کو بھی اوپن بیلٹ کے معاملے پر قانون سازی کے لئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

مزیدخبریں