ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے لوکسٹ ایمرجنسی اینڈ فوڈ سکیورٹی منصوبہ تیار

اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)وفاقی حکومت نے ملکی زراعت کے لیے ایک بڑے خطرے سے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے ’’لوکسٹ ایمرجنسی اینڈ فوڈ سکیورٹی‘‘(ایل ای اے ایف ایس)منصوبہ تیار کر لیا ہے ، وفاقی حکومت26ارب40کروڑ روپے خرچ کر ے گی،اس منصوبے کے تحت پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط بنایا جائے گا ،ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں ذریعہ معاش کا تحفظ اور بحالی کا بندوبست کیا جائے گا ،ٹڈی دل کی موثر نگرانی اور کنٹرول کے اقدامات کیے جائیں گے اور اس کی ابتدائی انتباہ کا انتظام کیا جائے گا،سرکاری دستاویزات کے مطابق تین ڈی پی پی ائیر کرافٹس ہوائی آپریشن کے لیے تیار ہیں اور پانچ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کو ٹڈی دل کے خلاف استعمال کے لیے سپرے کٹس کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جبکہ ڈی پی پی فضائی ونگ میں تین پائلٹس کو بھرتی کی گیا ہے، ۔100انٹومولوجسٹس،50لوکسٹ اسسٹنٹس اور50ڈرائیورزکی تقرری کی جا رہی ہے تا کہ ڈی پی پی کے ٹڈی دل کے شعبہ کی تیکنیکی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، دستا ویز کے مطابق اس منصوبے پر وفاقی حکومت 26ارب40کروڑ روپے خرچ کر ے گی جس سے کیڑے مار ادویات،سازوسامان ،پی او ایل اور دیگر اشیاء کی خریداری کی جائے گی صوبے ورلڈ بینک کے فنڈز سے اس منصوبے میں حصہ ڈالیں گے

ای پیپر دی نیشن