متعدد افراد کا دارالعلوم پردھاوا، متعدد طلباء زخمی،مقدمہ درج

Feb 08, 2021

گوجرخان (نامہ نگار)متعدد افراد کا دارالعلوم پردھاوا، ڈنڈے، ہنٹر ، آہنی راڈ سے حملہ کر کے قرآن پاک پڑھنے والے بچوں کو زخمی کردیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی حافظ وقار احمدسکنہ فتح جھنگ نے پولیس چوکی قاضیاں تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ چھپر شریف دارالعلوم وارثیہ میں بچوں کو قرآن پاک حفظ کراتا ہے گزشتہ شام تقریباً سات بجے بچوں کو قرآن پاک پڑھارہا تھاتو اچانک تقریباً20کے قریب افرادمسلح ڈنڈے، ہنٹر، کلہاڑیاں،آہنی راڈبچوں پرحملہ آور ہوئے حملہ آوروں میں عبدالجبار، محمدعمران، محمد کامران، خضرایوب ، محمدحفیظ،اعجاز، محمدصدیق، راشدعزیز، محمدعمر اور چند نامعلوم افراد سکنائے چنگا بنگیال چھپرشریف شامل ہیں ملزمان نے محمدتنویر، منیر، نبیل احمد،سجیل احمدکوکلہاڑی ، ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے مارا شور وواویلا کرنے پر قریبی کمرے میں موجود حافظ کلیم احمد اور غلام مصطفی جو کہ مدرسہ اور دربار شریف کے خادم ہیں انہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے بڑی مشکل سے طلباء کی جان چھڑائی پولیس نے حافظ وقار احمد کی درخواست پر ملزمان کیخلاف دفعہ 452/148/149/109 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزیدخبریں