گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان کی پہلی بار آبائی گائوں آمد پر شاندار استقبال صنعتکار کی طرف سے خالد اعوان کی آمد کے موقع پرڈالرز ، یورو ، پائونڈ سمیت غیر ملکی کرنسی کے نوٹ نچھاور غیر ملکی کرنسی دیکھ کر پیپلز پارٹی کے جیالے نوٹوں پر ٹوٹ پڑے گزشتہ روز امریکہ سے آبائی گائوں نڈالہ سندھواں میں واپسی پر پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان پر صنعتکار عظمت سجاد نے غیر ملکی نوٹ نچھاور کئے۔ خالد اعوان پی پی امریکہ کے صدر بننے پر پہلی بار اپنے آبائی گائوں آئے تھے۔
گوجرانوالہ: پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان کی پہلی بار آبائی گائوں آمد،غیر ملکی کرنسی کی برسات
Feb 08, 2021