دینہ سے ایک کروڑ سال پرانا ہاتھی دانت دریافت

دینہ (نامہ نگار) دینہ کے نواحی علاقہ مشہور پہاڑ ٹلہ جوگیاں کے دامن سے ایک کروڑ سال پرانا ہاتھی دانت دریافت ہوا ہے، دانت کی لمبائی 20 انچ ہے، اس کا زیادہ تر حصہ مقامی لوگوں نے توڑ دیا ہے، یہ دانت پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے طالبعلم احمد محمد عارف اور مقامی سماجی شخصیت چوہدری عابد حسین نے دریافت کیا ہے، اس موقع پر چوہدری عابد حسین نے بتایا کہ میں پچھلے 22 سال سے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے ساتھ کام کر رہا ہوں، یہ میں نے طلباء سے مل کر چھٹا دانت دریافت کیا ہے، سب سے پہلے 2003 ء میں تتروٹ سے دس فٹ لمبا ہاتھی دانت دریافت ہوا تھا، انہوں نے بتایا کہ اب خطرناک بات یہ ہے کہ مقامی لوگ ان چیزوں کو اٹھا کر گھر لے جاتے ہیں اور پھر مجبور کرتے ہیں کہ ان کے پیسے دو۔ چوہدری عابد حسین جو کہ تتروٹ کے رہنے والے نے بتایا کہ یہاں حکومت کو چاہئے کہ ٹلہ جوگیاں میں پارک بنائے تاکہ لوگ یہاں آئیں جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کے روزگار میں اضافے کے موقع میسر ہوں بلکہ ملک کی آمدنی بھی بڑھے اور اب تک جتنی بھی دریافت ہوئی ہیں وہ چیزیں ان پارکوں میں رکھیں، پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر حضرات اس سلسلے میں مکمل رہنمائی کے لیے تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...