ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک، شمالی بلوچستان میںجزوی ابر آلود رہنے کا امکان

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ موسمیات  کی پیشن گوئی کے مطابق آج پیر کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد /جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12،استورمنفی09، گوپس منفی 08، اسکردو، اننت ناگ منفی 07، کالام،راولاکوٹ،سری نگر، پلوامہ منفی 05،بگروٹ ، کوئٹہ،گلگت اورپاراچنارمیں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...