اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا کی قبضہ مافیا کیخلاف کاررورائی‘ 7 کروڑ سے زائد مالیت کی سرکاری زمین وگزار

ملتان  (کرائم رپورٹر) وزیر اعظم عمران کے حکم پر ملتان میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن لانچ کر دیا گیا ہے ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والا مدثر ممتاز نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرکے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی ہے،جلالپور شہر میں غلہ گودام کے قریب 8کنال کمرشل رقبہ اسلم نوناری سے واگزار کرایا گیا ہے،رقبہ کی مالیت5 کروڑ 24 لاکھ80ہزار روپے بنتی ہے،اس کے علاوہ موضع شجاعت پور میں200 کنال رقبہ غلام حسین سے واگزار کرایا گیا ہے،اس زرعی زمین کی مالیت2 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن