ساہیوال+ چیچہ وطنی + کسووال (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال کے والد سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال انتقال کر گئے۔ جنہیں ان کے آبائی گاؤں 69/12-L کماند میں سپردخاک کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک اقبال لنگڑیال کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال کے والد محترم سابق صوبائی وزیر ملک اقبال لنگڑیال 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کو چار روز قبل چیسٹ انفیکشن کے باعث ساہیوال میں ان کی رہائش گاہ سے لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئے۔ وہ ضلع کونسل ساہیوال کے چیئرمین بھی رہے اور صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح 8 فروری 11 بجے ان کے آبائی گاؤں کماند 69 بارہ ایل چیچہ وطنی میں ادا کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک اقبال لنگڑیال کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔