ملتان (خبرنگار خصوصی) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جسومل کی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی سے ملاقات۔چیئرمین پی سی جی اے نے کاٹن کراپ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور گنے کی فصل کی کاشت بڑھانے کی محکمہ زراعت کی جانب سے مہم کے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے پی سی جی اے کی جانب سے کاٹن کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں اور گذارش کی کہ کاٹن سے متعلقہ تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلوا کر ان کے خدشات کو دور کریں۔