ملتان (نیوز رپورٹر) آستانہ عالیہ خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ قاری ناصرمیاں خان نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ اسلام کے پہلے خطیب اور پہلے خلیفہ اول ہیں۔ دین اسلام کیلئے آپ کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ مجلس شہریان ملتان کے زیراہتمام حلیفہ رسول جانشین رسول امیرالمومنین سیدنا ابوبکرصدیقؓ کی یاد میں خانقاہ حامدیہ پر منعقدہ سالانہ صدیق اکبر کانفرنس سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔علامہ مختیار احمد راٹھورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکرصدیقؓکا دورخلافت اسلام کی ترقی کا دورتھا آپکے دورخلافت میں اسلام کو سب سے زیادہ فتوحات ہوئیں۔
دین اسلام کیلئے حضرت ابوبکر صدیقؓ کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا:ناصرمیاں نقشبندی
Feb 08, 2021