کسان تحریک: بھارتی حکومت کے ٹوئٹر سے اختلافات شدت اختیار کر گئے

نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک) مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کی جانب سے ’کسان تحریک‘ سے متعلق ٹویٹس کرنے اور دیگر مواد شیئر کرنے والے کم از کم 250 اکاؤنٹس کو بند کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ ٹوئٹر کے اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد ٹوئٹر اور بھارتی حکومت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ احتجاجی کسانوں نے اداکار بوبی دیول کی پنجاب میں شوٹنگ رکوا دی۔ اداکار بوبی دیول کی آنے والی فلم’’لو ہوسٹل‘‘ کی ٹیم پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں شوٹنگ کے لئے پہنچی۔ تاہم حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے ایک گروپ نے فلم کی شوٹنگ رکوا دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...