ملتان (سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ملتان پہنچ گئے۔وہ آج لاہور روانہ ہو جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے دو دن راجن پور ،جام پور ،سخی سرور ودیگر علاقوں میں گزارے اور گزشتہ روز شام کو اپنے خصوصی ھیلی کاپٹر کے ذریعے ملتان پہنچ گئے۔ گزشتہ روز ملتان پہنچنے پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے سارا دن میونسپل کارپوریشن اور ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ سڑکوں کی صفائی پر مامور رہا ۔ اس دوران پولیس کی بھی غیر معمولی نفری تعینات رہی۔وزیر اعلی آج واپس لاہور روانہ ہوں گے ۔گزشتہ رات وزیر اعلی پنجاب نے ملتان میں ہی قیام کیا تاہم اس دوران انہوں نے کوئی بھی سیاسی ملاقات نہیں کی کی گزشتہ روز ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود رہے تاہم دونوں رہنماؤں کی ملاقات نہ ہوئی۔