تہران (نوائے وقت رپورٹ +انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے تو پہلے اسے ایران کے خلاف لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کرنا ہوںگی۔ امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے عہدہ سنبھالنے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا اس حوالے سے یہ پہلا بیان ہے۔ ٹیلی وژن پر نشر اپنے خطاب میں خامنہ ای نے کہا کہ ایران پہلے ان پابندیوں کے خاتمے کی تصدیق کرے گا اور پھر جوہری معاہدے سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کرے گا۔ دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے میں نہ مانوں کی رٹ لگاتے ہوئے کہا ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے پابندیاں نہیں ہٹائیں گے،یورینیم کی افزودگی روک دے تو پابندیاں ہٹا لیں گے۔
جوہری معاہدے میں واپسی سے قبل امریکہ پابندیاں ختم کرے :خامنہ ای، یورینیم افزودگی روکیں ، ہٹالیں گے: جوبائیڈن
Feb 08, 2021