اقوام متحدہ رپورٹ دہشتگردی کیخلاف ہماری کوششوں کا اعتراف ، امید ہے افغانستان سے ابھرنے والے خطرہ سے نمٹا جائیگا

اسلام آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ دہشتگردی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں پاکستان کے موقف کی تصدیق ہو ئی ہے اور دہشتگردی کے خلاف ہماری کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم اس رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں بھارت کے فسطائی عزائم مسلسل بے نقاب ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجزیاتی اور مانیٹرنگ ٹیم کی 27 ویں رپورٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ رپورٹ پاکستان کے طویل المدتی موقف کی تائید کرتی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان، خطے کو ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار جیسے دہشت گرد گروپوں سے درپیش خطرات کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ کالعدم دہشت گرد گروپ افغانستان میں موجود ہیں۔ پاکستان ماضی میں بین الاقوامی بہادری کی توجہ ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک گروپوں کی طرف دلا چکا ہے۔ یو این مانیٹرنگ ٹیم نے دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پاکستان مخالف عناصر کی افغانستان میںمدد کو بے نقاب کیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹی پی کی طرف سے سرحد پار سے سکیورٹی فورسز پر حملوں  کا معاملہ اٹھا چکا ہے۔ امید ہے افغانستان سے ابھرنے والے اس خطرے سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...