کمزور طبقات کو گھروں کی تعمیر کیلئے 3.35ارب دیئے ، ریکوری سو فیصد : وزیراعظم میڈیا سیل

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق معاشرے کے کمزور طبقات کو گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کے ضمن میں اہم کامیابی ملی ہے۔ حکومت کی جانب سے معروف تنظیم اخوت کو فراہم کردہ پانچ ارب روپے کی رقم کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔ اتوار کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اب تک ساڑھے سات ہزار (7572)گھروں کی تعمیر کے لئے 3.35ارب روپے بروئے کار لائے جا چکے ہیں۔ اب تک فراہم کردہ رقوم کی ریکوری کا تناسب سو فیصد رہا ہے۔ واپس موصول شدہ رقوم مزید خاندانوں کو فراہم کی جا رہی ہے 2416 مزید درخواستوں پر کام جاری ہے۔ مستفید ہونے والے خاندانوں کی اکثریت ایسے افراد پر مشتمل ہے جن کے  مالی وسائل نہایت وسائل محدود تھے۔ مستفید ہونے والے خاندانوں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...