میرپورخاص (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے سینئر صحافی شاہد جمیل کے والدمحترم کے انتقال پر اُن کے گھر جاکر تعزیت کی اور دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل،بزرگ رہنما لالہ نور محمد،جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی محمد رفیق چوہان،سینئر صحافی آفتاب قادری،سید لیاقت شاہ،اظہر جمیل آرائیں اور پریس سیکریٹری عبدالرشید شیخ بھی موجود تھے۔اسداللہ بھٹو نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے،درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
شاہد جمیل کے والد کے انتقال پر تعزیت
Feb 08, 2021