حافظ آباد+ پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 35 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میںاسلحہ ، شراب اور منشیات برآمد ۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس کی جانب سے یہ کاروائیاںتھانہ سٹی حافظ آباد ، تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں، تھانہ جلالپوربھٹیاں،تھانہ سکھیکی منڈی اور دیگر علاقوں میں کی گئیں۔تھانہ صدر پنڈی بھٹیاںپولیس نے بیرانوالہ فلائی اوور کے قریب ناکہ بندی کے دوران کار نمبر LEC/1637 کوروک کر چیک کیا تو کار سواربین الضلاعی منشیات سمگلر محمد یونس کے قبضہ سے 6 کلو سے چرس برآمدہوئی۔ مختلف کاروائیوں کے دوران حافظ آباد پولیس نے منشیات فروش جمشید اختر سے 1300 گرام چرس، ملزم نذر سے 1320 گرام چرس، ملزم عرفان سے چرس 1560 گرام ،ملزم قیصر سے چرس 1280 گرام ،ملزم عاطف سے 260 گرام چرس جبکہ ملزم خالد سے 510 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔