گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے پشاور میں ملاقات کی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاع سمیت صوبے میں چلائے جارہے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صدر کو صوبے کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں پیش کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں خیبر پختون خوا کے زیتون اور بیری شہد کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔