سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں نئے عدالتی نظام کی تجدید کے بعد تین مجرموں کی سزاﺅں میں تخفیف کردی گئی ہے۔ ان ملزمان کو 10 سال تک سزائیں دی گئی تھیں تاہم سزاﺅں میں تخفیف کے بعد انہیں آئندہ سال رہا کردیا جائے گا۔انسانی حقوق کمیشن کے مطابق عدالت نے سزائے موت کے مجرم علی النمر کی سزائے موت قید کی سزا میں تبدیل کی گئی ہے۔انسانی حقوق کمیشن کے مطابق شاہی فرمان کے تحت مارچ 2020 عدالتی اصلاحات کے نئے نظام کا اعلان کیا گیاتھا جس میں نابالغ مجرموں کو دی گئی سزائے موت ختم کردی گئی تھی۔