چین کی جانب سے عطیہ کردہ سائنوفارم نوول کروناوائرس ویکسینز کی ایک کھیپ سوموار کے اوائل میں لاوس کے دارالحکومت وینتیان پہنچ گئی ہے۔چین کی تیار کردہ ویکسینزکے ساتھ وائی ٹی او ایکسپریس مال بردار جہاز واٹے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق رات تقریبا1بجے پہنچا۔لاوس کے وزیرصحت بون کونگ سائہاوونگ اور لاس میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ہوائی اڈے پر ویکسینز وصول کیں۔
ہوائی اڈے پر بون کونگ نے لاس کی عالمی وبا ءکیخلاف کوششوں میں مدد کرنے پر چینی حکومت اور چینی عوام کا شکریہ اداکیالاوس کے وزیرنے کہا کہ لاس کی وزارت صحت چینی ویکسین کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے اور یقین رکھتی ہے کہ اس کا اعلی معیار اور اہلیت لاس کے اگلے محاذ پر موجود طبی کارکنوں اور عوامی افسران کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوگی۔لاوس کے عہدیدارنے کہا کہ چینی ویکسینز تحفظ اور اعتبارکے حوالے سے ثابت شدہ ہیں، لاوس کے عوام ویکسینیشن کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیانگ نے کہا کہ عالمی وبا ءکیخلاف چین کی جنگ کے دوران لاس کے عوام نے مدد کی پیشکش کی اور چین نے اسی وقت لاس کو ویکسین کے امدادی منصوبہ کی ترجیحی فہرست میں شامل کرلیا۔سفیرنے امید ظاہر کی کہ چینی ویکسین لاس کو وباءپر قابو پانے،زندگیوں کے تحفظ اور معیشت کی بحالی میں مدد کرے گی۔