سیئول (اے پی پی):جنوبی کوریا کے اینٹی ٹرسٹ ریگولیٹر نے جرمن کار ساز دارے مرسڈیز بینز کو اشتہاری مہم میں غلط بیانی سے کام لینے پر20.2 بلین وون(6.9 ملین ڈالر ) کا جرمانہ کر دیا ۔ جنوبی کورین اینٹی ٹرسٹ ریگولیٹر (کوریا فیئر ٹریڈ کمشن)کے مطابق مرسڈ یز بینز نے اپنی ڈیزل گاڑیوں کے گیس اخراج کے اشتہارات نہ میں جھوٹ بولا بلکہ اپنی گاڑیوں میں غیر قانونی سافٹ ویئر انسٹال کر کے آلودگی کم کرنے والے آلات کیساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی ۔ جس کی وجہ سے وہ کاربن سرٹیفیکیشن ٹیسٹ کے مقابلے میں عام ڈرائیونگ حالات میں نچلی سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی تھیں۔ مرسڈیز کے کل 15 ماڈلز میں ایسا سافٹ ویئر انسٹال تھا۔ کوریا فیئر ٹریڈ کمشن کے مطابق ڈیزل گیٹ سکینڈل کے بعد بھی کاربن اخراج میں کمی کے بارے میں جھوٹے اور فریب پر مبنی اشتہارات دیناصارفین کے عقلی خریداری کے انتخاب میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔
قوانین کی خلاف ورزی: مرسڈیز بینز کو 16.9 ملین ڈالر جرمانہ
Feb 08, 2022