اسلام آباد(اے پی پی)واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19200کیوسک اور اخراج 30000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد6700 کیوسک اور اخراج6700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد9700کیوسک اور اخراج4000 کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد10400کیوسک اور اخراج 10400کیوسک ہے۔ تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1442.15 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.943 ملین ایکڑ فٹ ہے۔