غیر قانونی کرش پلانٹس کے  خلاف کریک ڈاون،بیشتر  سیل


پشاور(اے پی پی):پشاورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز محکمہ انڈسٹری کے حکام کے ہمراہ غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بیشتر کو سیل کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور خالد محمود کی ہدایت پرایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے محکمہ انڈسٹریز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنارس خان کے ہمراہ بڈھ بیر اور زنگلی کے علاقہ میں کرش پلانٹس کا معائنہ کیا جس  کے دوارن 4 کرش پلانٹس کو غیر قانونی پا کر انہیں سیل کر دیا۔ترجمان انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی کرش پلانٹس کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن