پاکستان اوراٹلی کے تجارتی حجم میں اضافہ 


اسلام آباد( اے پی پی)پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ،جاری مالی سا ل کے دران اٹلی کوپاکستانی برآمدات میں 37.54 فیصد اوردرآمدات میں 45.54 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 488.68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.54 فیصدزیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن