ایف بی آر کے دفاتر کی ہفتہ وار چھٹی ختم 


 لاہور( کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے تمام فیلڈ دفاترز تاحکم ثانی ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔ لارج ٹیکس پیئر ز،میڈیم ٹیکس پیئرز ،کارپوریٹ ٹیکس اور ریجنل ٹیکس آفسز کے ذمہ داران کو جاری مراسلے میںکہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2021-22کے ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے کوششیں مزید بڑھائی جائیں۔ اس تناظر میں تمام فیلڈ فارمیشنز12فروری بروز ہفتہ کے روز معمول کے اوقات کے مطابق تاحکم ثانی ہر ہفتے کھلیں رہیں گے۔ چیف کمشنرز ان لینڈ ریو نیو سے کہا گیا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن