27 فروری کے لانگ مارچ کو روکنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں: پی پی


ملتان (سپیشل رپورٹر)  پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم   ایم این اے  و انفارمیشن سیکرٹری  پی پی پی جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان سید علی حیدر گیلانی  بابو نفیس انصاری کامران عبداللہ مڑل  سٹی صدر ملک نسیم لابر   راؤ ساجد علی خان  ایم سلیم راجہ    چوہدری محمد یٰسین ملک رضوان ہانس نے  مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی  کے 27 فروری لانگ مارچ کو روکنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں  شیخ رشید اور فواد چوہدری کی پیپلزپارٹی کے خلاف گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں  پیپلزپارٹی موجودہ نااہل کرپٹ سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف تاریخی لانگ مارچ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن