شجاع آباد(سٹی رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شجاع آباد کے عہدیداران و ممبران نے سینئر نائب صدر احمد حسن قریشی اور جنرل سیکرٹری خواجہ محمود الحق کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب شجاع آباد تشریف لائے اور بلا مقابلہ نو منتخب صدر ندیم شاہ، جنرل سیکرٹری وجاہت حسین اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ بعد ازاں چائے اور مٹھائی کے ساتھ مہمانوں کی تواضع کی گئی۔