میلسی (نامہ نگار )پاکستان سرائیکی پارٹی کی مرکزی چیئر پرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام سے ہی قومی سیاسی اور سماجی مسائل کا حل ممکن ہے اور وفاق کی تمام اکائیوں اور لسانیات کو برابر اہمیت دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی رہنما محمدممتازخان ڈاہر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے میں کیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حالات کچھ بھی ہوں ہم۔امن جمہوریت اور عدم تشدد کے رستے پر چلتے رہیں گے بعد ازاں وہ ایک ریسرچ پراجیکٹ کے سلسلے میں مسعود جھنڈیر لائبریری پہنچیں جہاں انہوں نے تاریخی لائبریری کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اور نوٹس بھی لیے اس مو قع پر ضلعی صدر سید تصور حسین بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
تمام اکائیوں اور لسانیات کو برابر اہمیت دینے کی ضروری‘ نخبہ تاج لنگاہ
Feb 08, 2022