ملتان( سماجی رپورٹر ) لنگاہ قومی اتحاد نے مصالحتی کردار ادا کرکے دوگرپوں کے درمیان درینہ دشمنی کو ختم کرواتے ہوئے صلح کروادی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف خان لنگاہ چیئرمین پنجاب آل پاکستان لنگاہ قومی اتحادنے کہا کہ( علی پور )کے رہائشی ماسٹر اقبال خان اور عبدالحمید کے درمیان درینہ دوشمنی کے معاملات عروج پر تھے ایک دوسرے پر پرچے دیے ہوئے تھے ۔ دوسرا مسئلہ( کورٹ کا مرید) خان لنگاہ اور ماسٹر اقبال خان لنگاہ کا تھا فریقین کی صلح کروائی مسجد کے اندر دونوں پارٹیوں کو گلے ملوایا اس موقع پر مختار خان لنگاہ ،ڈاکٹر عارف خان لنگاہ ، سردار ایاز خان لنگاہ، ڈاکٹر تنویر خان لنگاہ ،اکرم خان لنگاہ بھی موجود تھے۔