مقدمات کا اندراج اور تفتیش میرٹ پر کی جائے‘‘عبدالروف بابر


 قطب پور: لودھراں( نامہ نگار، خبرنگار)ڈی پی او عبدالروف بابر نے کہا کہ عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے مقدمات کا اندراج اور تفتیش میرٹ پر کی جائے اور تمام افسران پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنائیں۔ڈی پی او عبدالروف بابر نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر  کھلی کچہری میں مسائل سن کر احکامات جاری کئے گئے۔ڈی پی او نے کہا کہ دوسروں کے دکھوں کو اپنا دکھ سمجھا جائییہی ہماری نجات کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ دریں اثناء ڈی پی او عبدالروف بابر نے کہا کہ مصالحتی طریقہ کار کے تحت انسداد تشدد وویمن سیل کا مقصدگھروں کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں۔خواتین کسی بھی مشکل میں پکار 15 پر یا اینٹی وویمن ہراسمنٹ سیل میں درخواست دے کر مدد حاصل کر سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن